the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)



مصر میں متوقع صدارتی انتخاب سے پہلے امن و امان کو ٹھیک رکھںے اور اخوان المسلمون کی کسی امکانی سوشل میڈیا مہم کو روکنے کیلیے مصری سکیورٹی حکام نے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔

سکیورٹی حکام نے اس سلسلے میں یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ فیس بک اور ٹوئٹر کا غلط استعمال کرنے والوں کو قید کا سامنا کرنا پڑے گا، ابھی تک اس جرم میں اخوان المسلمون کے لگ بھگ دس کا رکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے 2011 میں مطلق العنان حکمران حسنی مبارک کا عوامی تحریک کے ذریعے تختہ الٹانے میں سوشل میڈیا کا کردار اہم رہا تھا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی نوجوانوں کو باہر لانا ممکن ہوا تھا۔ اس لیے اب فیلڈ مارشل عبدالتاح کی زیر نگرانی قائم عبوری حکومت کوئی رسک لینے



کو تیار نہیں ہے۔

سکیورٹی حکام کو خدشہ ہے کہ سوشل میڈیا کو بد امنی پر اکسانے کیلیے اور دھماکے کرنے کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہی خدشات کے پیش نظر جدید ٹریکنگ سسٹم سے مصری عوام کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔

اخوان المسلمون کے حامیوں اور کارکنوں کی اکثریت سوشل میڈیا کی افادیت کو نہ صرف سمجھتی ہے بلکہ اس کا پوری مہارت سے استعمال جانتی ہے۔ اس لیے امکان ہے کہ وزارت داخلہ آئندہ صدارتی انتخاب سے پہلے یہ چیز ممکن با لے گی کہ سیسی مخالفین کے ہاتھوں سوشل میڈیا کا غلط استعمال روک دے۔

مصر ان عرب ملکوں میں شامل ہے جن کے نوجوان سوشل میڈیا سے غیر معمول حد تک متاثر ہیں، اس حوالے سے مختلف کمیوٹی گروپس بھی قائم ہیں جو صبح شام سوشل میڈیا پر موجود رہتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.